Oct ۲۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوجائیں گے، عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوجائيں گے۔

سحر نیوز/ پاکستان: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ ایوان صدر میں نہ ہوتے تو آج وہ خود بھی جیل میں ہوتے اور یہ کہ ان کو یقین نہیں ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوجائیں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین آج بھی ان کے لیڈر ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرویو میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہوں نے نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا اور بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس بھیجنا نہیں چاہتے تھے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 میں ترمیم آئین کے خلاف ہے، اگر وہ ایوان صدر میں ہوتے اور حج پر نہ گئے ہوتے تو کبھی الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم پر دستخط نہیں کرتے۔

ٹیگس