Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • کوہاٹ میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت چار جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں دس سے زائد دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے-

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے-

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے-  واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑی علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں، جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

ٹیگس