جنرل فدوی کا بیان: امریکی پالیسیوں سے آبنائے ہرمز متاثر، عالمی معیشت پر اثرات
ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹرز کے ترجمان، کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن امریکہ اور اسرائیل کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران کی باخبر اور مزاحم قوم اور اس کے مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی غلط پالیسیوں اور اندازوں کے باعث دنیا آبنائے ہرمز سے محروم ہو گئی ہے، جو عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق، جنرل فدوی نے کہا کہ امریکہ نے سنگین غلط اندازہ لگایا اور ایسے اہداف مقرر کیے تھے جنہیں تین سے پانچ دن میں حاصل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا، تاہم وہ ان میں سے کسی ایک میں بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق اس ناکامی کی تصدیق کئی مغربی تجزیہ کار بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے ایران کو مکمل طور پر ختم کرنے کے دعوے کر رہا تھا، لیکن اب وہ نہایت محدود اور ابتدائی نوعیت کے اہداف تک محدود ہو چکا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل فدوی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پہلے کھلی اور فعال تھی، لیکن امریکی اقدامات اور غلطیوں کے نتیجے میں اب دنیا اس اہم راستے سے محروم ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ماضی میں یہاں صرف تیل کی ترسیل اہم سمجھی جاتی تھی، تاہم اب تیل کے ساتھ ساتھ گیس کی ترسیل بھی اتنی ہی اہم ہو چکی ہے، جس سے اس گزرگاہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel