Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 چیف جسٹس مستعفی

جسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

سپریم کورٹ کے اگلے  چیف جسٹس کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا، جسٹس اعجاز الاحسن سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف کیس میں مانیٹرنگ جج تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے آج مستعفی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز قبل سابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔

کونسل کے 4 اراکین نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز جاری کیا تھا جس سے جسٹس اعجاز الاحسن نے اختلاف کیا تھا۔

اپنے اس اختلافی نوٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کو جاری ہونے والا شو کاز واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ’مس کنڈکٹ‘ کی شکایات کا سامنے کرنے والے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹیگس