Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ایران سے کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے اس ملک کی قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس ملک کی قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات، حالیہ تبدیلیوں سے پہلے کی پوزیشن میں واپسی، دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کابینہ کے اراکین نے سول اور فوجی حکام کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ملکوں کے سفراء کی ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں واپسی سے اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے کمانڈروں، وزرائے خارجہ، دفاع، اطلاعات اور خزانہ نیز سیکوریٹی اداروں کے سربراہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان کی کابینہ کے اجلاس میں اس ملک کے نگراں وزير اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران و پاکستان دو برادر ملک ہیں جن کے درمیان برادرانہ تعلقات و تعاون کی قدیم تاریخ ہے اور دونوں ملک باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہيں۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

ٹیگس