Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: شدید سردی اور دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ

پاکستان میں شدید سردی اور دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ موٹروے پر بھی ٹریفک بند کردیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق شدید دھند کے باعث پاکستان میں ہوائي جہاز کی پروازوں کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا اور بدھ کو بھی کم سے کم انیس پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ پانچ فلائٹس کو متبادل ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔

کویت ایئرویزکی اسلام آباد پہنچنے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث کراچی میں اتارا گیا اسی طرح ابوظہبی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی پرواز کو بھی لاہور میں اتارا گیا، اسی طرح مدینہ منورہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کو بھی متبادل ہوائی اڈوں پراتارا گیا جبکہ متعدد ملکی سطح کی پروازوں کو بھی منسوخ کرنا پڑا، اس درمیان ملک کے مختلف موٹروے پر بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ چند روز قبل شدید کہرے اور دھند کی وجہ سے پاکستان میں سڑک حادثات میں کئی لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

ٹیگس