ایران اور پاکستان کے وزرائےخارجہ کے مذاکرات (ویڈیو)
Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
پاکستانی وزارت خارجہ میں پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا استقبال کیا اور اس کے بعد مذاکرات شروع ہوگئے۔
سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی عمارت میں پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا استقبال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کے ہمراہ بھی مذاکرات انجام دیئے۔ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات اور سیکورٹی، اقتصادی، تجارتی اور بعض دیگر علاقائی و بین الاقوامی مسائل و مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گيا۔