Feb ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • عام انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تشویش پاکستان نے مسترد کردی

پاکستان نے عام انتخابات کے تعلق سے اقوام متحدہ کی تشویش کو مسترد کردیا ہے-

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عام انتخابات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں.

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق انتخابات کےلئے سیکورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے- پاکستان قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے پْرعزم ہے۔

ٹیگس