پاکستان: ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورت حال مستحکم رہی، وزیر داخلہ گوہر اعجاز
Feb ۰۸, ۲۰۲۴ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کی مجموعی صورت حال عمومی طور پر مستحکم رہی ہے، چند واقعات کے علاوہ مجموعی صورت حال کنٹرول میں رہی۔
سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ووٹنگ کے عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ یہ پر امن ماحول میں ووٹ کے حق کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔