Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے دہشتگرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کر دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پرآپریشن انجام دیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا دہشت گرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگیٹ کلنگ، بھتا خوری اور متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

 

 

ٹیگس