Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پشاور ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتخابی نتائج کی تیاری امیدواروں اور آبزرور کی موجودگی میں ہوتی ہے، فارم پینتالیس میں نتائج ہمارے حق میں تھے، فارم سینتالیس میں تبدیل کر دیئے گئے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیشتر حلقوں کے فارم انچاس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

دوران سماعت کامیاب امیدواروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کیس قابل سماعت نہیں، الیکشن کمیشن اس میں حکم دے چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ نتائج روکنے سے متعلق حکم امتناع کی استدعا پر بعد میں فیصلہ کیا جائے گا، انٹر ریلیف پر ہم بعد میں آرڈر جاری کریں گے۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دو روز میں جواب طلب کر لیا۔

ٹیگس