Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • پیپلز پارٹی نے کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بارے میں فوراً تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں اور یہ کہ پیپلزپارٹی کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے متعلق چیزیں اکھٹی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا ہے اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کمشنر آفس راولپنڈی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس