Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان  کے صدر کا انتخاب نو مارچ کو ہوگا

پاکستان میں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔

سحرنیوز/پاکستان: پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت آٹھ ستمبر سنہ دوہزار تیئیس کو ختم ہو چکی ہے۔ ملک میں نگراں سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ بعد تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

ٹیگس