ہند پاک تجارت کی بحالی پر زور، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار
Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی تجدید کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے لندن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد کی حکومت اپنے مشرقی پڑوسی ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاجر، ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بحالی کے مشتاق ہیں اس لئے ہم باہمی تجارتی امور کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گے۔
پاکستان کے وزير خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک 5 سالہ روڈ میپ پر عمل کرے گا تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور مہنگائی کم ہو۔