Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: مولانا فضل الرحمن نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آٹھ فروری کے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے آٹھ فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا اور اب آنے والے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے، کارکن ابھی سے محنت شروع کردیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ دوہز ار چوبیس کے الیکشن میں بھی عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا۔

ٹیگس