Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • تہران اور اسلام آباد کے باہمی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے جاری رہیں گے: مصدق ملک

پاکستان کے وزير پٹرولیئم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے اہم مواقع پائے جاتے ہيں

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں ایران کے وزیر تیل جواد اوجی سے ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیر تیل مصدق ملک نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے باہمی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے جاری رہیں گے۔

مصدق ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ اسلام آباد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس کے مشترکہ منصوبے سے متعلق مذاکرات ہوئے اور دونوں فریق نے اس سلسلے میں مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان خطے کی خوشحالی اور ایک دوسرے کی اقوام کے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے-

 

ٹیگس