May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  •  معاشی استحکام کے لئے نجکاری کی ضرورت پر پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ کی تاکید

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کے لئے نجکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے نجکاری کی طرف جانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اصلاحات کے لئے ٹیکس، جی ڈی پی اور توانائی کے شعبے میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ نجکاری کے تعلق سے انھوں نے وزیر خارجہ اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی میٹنگ کی ہے اور سبھی اس پر متفق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہی ملک کے سرمایہ داروں کو بھی نجکاری کے عمل میں شریک کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے نو ماہ کے معاہدے پر اچھی طرح عمل کیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آچکی ہے اور اس کا اگلا پروگرام اہم اور طویل المیعاد ہوگا۔

ٹیگس