وزیراعظم پاکستان کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
May ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک کے اسٹریٹیجک اداروں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں کی نج کاری کا اعلان کر دیا۔
سحرنیوز/ پاکستان: یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارتِ نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس میں نجکاری پروگرام 2024ء-2029ء کا روڈ میپ پیش کیا گيا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسٹریٹیجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا چاہے یہ ادارے منافع بخش ہی کیو ں نہ ہوں ۔
اجلاس میں ہوئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا- پاکستان کے وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کی۔