May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی کوچ کی نگرانی، پاکستان نےایشین تائیکوانڈو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم پہلی ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے تائیوان ایشین چیپمئن شپ میں ایرانی کوچ کی زیر نگرانی شرکت کی اور فائنل تک پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تائیکوانڈو کھلاڑی شاہ زیب خان کا مقابلہ فائنل میں سعودی کھلاڑی سے ہوا اور ریفری کی مبینہ طور پر غلطیوں کے باعث پاکستانی کھلاڑی اپنے حریف کو شکست دینے میں ناکام رہا اور نتیجتاً چاندی کے تمغے کا حقدار قرار پایا۔
پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین چیپمئن شپ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ تائیکوانڈو کے ایرانی کوچ یوسف کرمی نے اپریل دوہزار بائس سے پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کی کمان سنبھالی ہے۔

ٹیگس