May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق ایک ایسے وقت جب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر، مذاکرات جاری ہيں اس عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے اخراجات ميں کمی کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ذمے قرضوں پر، بھاری سود کی ادائیگی معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دی گئی، پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی خالص آمدنی سے بھی بڑھ گئی، یہ سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدنی سے دو سو پانچ ارب روپے زیادہ رہی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ پاکستان نے ابھی حال ہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس