پاکستان کے وزیراعظم شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی آخری رسومات میں کریں گے شرکت
May ۲۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
شہباز شریف صدر آیت اللہ رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بدھ کو تہران پہنچ رہے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزارت عظمی سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ آیت اللہ رئیسی اور ان کے شہید ساتھیوں کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے 21 مئی منگل کو ایران کے صدر کی شہادت پر عام سوگ کا اعلان کردیا تھا۔ آج پورے پاکستان میں پرچم سرنگوں رہے۔