May ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے اسپین کے اقدام کو سراہا

پاکستان نے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے اسپین کے اقدام کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے.

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی یورپی ملکوں کی تحریک ایک مثبت بین الاقوامی تبدیلی ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسپین جیسے یورپی ملکوں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا بہت خوش آیند ہے۔ میاں شہباز شریف نے اسی کے ساتھ رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین جیسے ملکوں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیا جانا سرزمین فلسطین پر صیہونیوں کے ناجائز قبضے اور ملت فلسطین کے خلاف تاریخی ظلم کی مخالفت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور ہم اس صورتحال کے خلاف ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹیگس