Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، پٹرول کی قیمت میں کمی

پاکستان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق نیپرا نے فیصلہ عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال دیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے پچیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے فیصلے کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے تین ماہ کے لیے ہو گا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

ٹیگس