Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 17 جون کوہوگی

سعودی عرب میں کل ذی الحج کا چاند نظر آ یا تھا۔

سحر نیوز/ پاکستان: ایران اور پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اس طرح اب عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیرکوہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر نے ملک میں ماہ ذو الحجہ 1445 کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت یکم ذی الحجہ 8 جون جبکہ عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا اور وہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ 16جون کو ہو گی۔

ٹیگس