Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran

پاکستان اور چین نے سی پیک کی اپ گریڈیشن اور دوسرے مرحلے میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پینگ سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے ہمراہ وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے تحت جاری بڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق رائے کا اعادہ کرتے ہوئے سی پیک کی اپ گریڈیشن اور دوسرے مرحلے میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور مکمل حمایت پر زور دیا۔شہباز شریف اور شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان موجود پائیدار شراکت داری کی توثیق کی اور اسے مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ٹیگس