پاکستانی فوج کی لکی مروت میں کارروائی،11 دہشت گرد ہلاک
Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونوا کے شہر لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔