سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
Jun ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق عالمی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور میں خرابی سامنے آئی ہے جو پاکستان کو ملانے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔خرابی سے پیک آورز میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیمز فالٹ کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔