پاکستان: جلالہ پل کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 7 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i434994-پاکستان_جلالہ_پل_کے_قریب_دھماکہ_3_افراد_جاں_بحق_7_زخمی
پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: جلالہ پل کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 7 زخمی

پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں، حکام کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔