Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ سیکورٹی فورسز کے آپریشن, چار خارجی اور تکفیری ہلاک

پاکستان کی سیکوررٹی فورسز اور تکفیریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چار تکفیری ہلاک ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور تکفیری اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان وادی تیراہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار تکفیری اور خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئي ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور وہ پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز پر مسلسل حملے کر رہی ہے جس کے خلاف پاکستان کی فوج آپریشن کر رہی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کو مبینہ طور پر افغان طالبان اور کابل حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس