Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • کراچی میں ایرانی اور پاکستانی کھانوں کا فیسیٹول

پیغمبر اکرم صلی اللہ و ‏علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستان کے شہر کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کی جانب سے ایرانی غذا اور فن طباخی فیسیٹول کا انعقاد کیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سنیچر کی رات کراچی شہر میں ایران کے قونصلیٹ جنرل میں غذاؤں اور فن طباخی کا ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایرانی خواتین اور پاکستان کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے اس پروگرام میں مہمانوں کی میزبانی کی جن میں صوبائی حکومت کے بعض وزراء، غیر ملکی سفارت کار، پاکستانی تاجر اور کراچی میں مقیم کچھ ایرانیوں نے بھی شرکت کی ۔

ایرانی قونصل جنرل کی اہلیہ اور ایرانی خواتین کے ایک گروپ نے اس پروگرام میں مختلف ایرانی غذائيں اور سلاد تیار کئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کنزیومر ایسوسی ایشن میں شامل لوگوں نے مختلف قسم کے مقامی اور مقبول پاکستانی غذائيں تیار کیں۔اس فیسٹیول میں ایرانی خواتین اور پاکستانی کارکنوں کی جانب سے پچاس سے زائد اقسام کے کھانے اور مٹھائیاں اور حلوے تیار کیے گئے۔

اس پروگرام میں سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دونوں ممالک کے مختلف، مشہور اور لذیذ کھانے تیار کئے جاتے وقت ایرانی اور پاکستانی باورچیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پروگرام کے آخر میں حاضرین نے تیار کئے گئے کھانے ایک ساتھ بیٹھ کر کھائے۔

جاپان، عمان، روس، بنگلہ دیش، ترکیہ، افغانستان، انڈونیشیا اور فرانس کے قونصل جنرلز بھی ایران کے قونصلیٹ میں فوڈ اینڈ کلونری آرٹ فیسٹیول میں شرکت کر کے مختلف قسم کے ایرانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

ٹیگس