پاکستان: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ
Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گيا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، تیس ستمبر کو اپنی نئی ذمے داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں اہم اور اعلی عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔
وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تھے، ان کے والد کور کمانڈر راولپنڈی بھی تعینات رہے۔