Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دے دی شکست

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک سو باون رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

سحرنیوز/پاکستان: ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ چوتھے روز ہی آگیا، دوسری اننگ میں انگلش ٹیم کے لیے پاکستان کے صرف دو اسپن بولر ہی کافی ثابت ہوئے۔
دو سو ستانوے رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ایک سو چوالیس رن پر آؤٹ ہوگئی، نعمان علی نے آٹھ اور ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم یہ میچ جیت ضرور گئے اور یہ فتح ٹیم کے لئے حوصلہ مند بھی ہے تاہم ہمیں، ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس