ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت مذمت، پاکستان کی وزارت خارجہ
Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چند منٹ پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔