Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران طاقتور ملک ہے اوراسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: پاکستانی تجزیہ نگار

عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران طاقتور ملک ہے اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے تجزیہ نگار سلمان غنی نے کہا ہے کہ ایران ایک لمبی اور طویل جنگ کیلئے اپنی حکمت عملی پر قائم ہے۔ جبکہ اسرائیل امریکہ کا بغل بچہ ہے جو امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے اور غزہ اور لبنان پر اسرائیل کی جارحیت کے پیچھے امریکہ ہے اور امریکہ ہی اسے ہتھیا ردے رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار حسن عسکری رضوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کی جارحیت کا مناسب وقت پر جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی عرب ملک ایران کی حمایت میں سامنے نہیں آیا لیکن امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگارڈاکٹر رسول بخش کا کہنا ہے کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے جبکہ اسرائیل طاقتور نہیں ہے اور طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں بھی نہیں ہے صرف امریکہ کی بے جا اور ھمہ جانبہ حمایت کی وجہ سے اسرائیل گستاخ ہوا ہے۔

ٹیگس