بلوچستان: فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i438325-بلوچستان_فائرنگ_سے_ڈیم_کی_دیکھ_بھال_پر_مامور_5_افراد_جاں_بحق
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان: فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروموم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، دہشت گرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں، جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا، ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔