Nov ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی جیت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کا ردعمل

امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کی وجہ سے امریکا میں جمہوری اقدار پر تاریکی سایہ فگن ہے اور امریکی لیڈران اسرائیل کی حمایت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کی وجہ سے امریکا میں جمہوری اقدار پر تاریکی سایہ فگن ہے اور امریکی لیڈران اسرائیل کی حمایت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔
حافظ نعیم نے امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ امریکا خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا گہوارہ کہتا ہے لیکن انتخابات میں  دونوں امیدوار اس فکر میں تھے کہ کس طرح اسرائیل کی حمایت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غیر قانونی حکومت ہے جو غزہ ميں منظم نسل کشی میں فلسطینی بچوں اور عورتوں کا خون بہا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کو، اس ملک کے عوام کے لئے سب سے بڑا سوال قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت کے اس عمل کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت پر تاریکی سایہ فگن ہے۔

ٹیگس