Nov ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ پنجاب کے شہروں میں اسموگ میں کمی

آج ملتان ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ لاہور کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: آج ملتان پاکستان کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ لاہور کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان ڈویژن کے اسکول آج سے کھلیں گے جب کہ دیگر اضلاع میں بھی تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔
ادھر پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ہے اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق 4 دن میں درجنوں بھٹے، صنعتی یونٹ مسمار کردیے گئے،  درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کردیےگئے جب کہ اسموگ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرانے پر لاہور کے معروف سوپر اسٹور کو سیل کردیاگیا،  اسٹور انتظامیہ کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کےمطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں منہدم عمارت کا تعمیراتی کام بھی تاحکم ثانی روک دیاگیا ہے۔

ٹیگس