Dec ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان نے بنگلادیش کو دے دی شکست

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، اور فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے دی۔

سحرنیوز/پاکستان: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے ایک سو چالیس رن کا ہدف گیارہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثار علی بہتر رن بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر سینتالیس رن کی اننگ کھیلی۔ بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو انتالیس رن بنائے تھے۔بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین چونّ رن کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے دو محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو دس وکٹ سے شکست دی تھی۔

ٹیگس