Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد ہوگا: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل حکومت اور اپوزیشن کی ملاقات کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل کی میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیاجائےگا اور سول نافرمانی تحریک کے بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نےمقامی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 11 بجے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں کو اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

 

ٹیگس