پاکستان: پاراچنار میں انسانی بحران، خوراک اور دواؤں کی قلت
پاکستان کے پارا چنار علاقے میں راستے بند ہونے کے باعث خوراک اور دواؤں کی بھاری قلت ہوگئی ہے جو بچوں کے جاں بحق ہونے پر منتج ہوئی ہے
سحرنیوز/پاکستان: سحاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرم ایجنسی کے شہر پارا چنار پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ایک سو چوبیس سے زيادہ افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پاراچنار جانے والا راستہ بہتر دنوں سے بند ہے۔
رپورٹ کے مطابق راستہ بند ہونے کی وجہ سے خوراک اور دواؤں کی بھاری قلت ہے اور اس کے نتیجے میں اس علاقے کے انتیس بچے شہید ہوچکے ہيں۔ خیبرپختونخواہ کی صوبائي حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں تقریبا دو ہفتے قبل اس علاقے میں جنگ بندی عمل میں آئی تھی تاہم پیشاور پارا چنار روڈ مسلسل بند تھا جسے کھلوانے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔ اکیس نومبر کو پارا چنار پیشاور روڈ پر چند گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں دسیوں افراد شہید ہوگئے تھے۔