Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن  سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرے: پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق  صوبۂ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔  وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل بولے زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گےمعاملے کو حل کریں۔ جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ٹیگس