Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت

بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستانی حکام اور عوام نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 سحرنیوز/پاکستان:   پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان نے سیاسی جدو جہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدلا۔ قائد کے وژن، عزم اور استقلال کی بدولت مسلمانوں کو آزاد وطن میسر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نازک ترین دور میں محمد علی جناح کی قیادت ان کی غیر معمولی صلاحتیوں کا ثبوت ہے۔پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر کہا کہ بانی پاکستان نے وہ کر دکھایا جسے لوگ ناممکن سمجھتے تھے، ان کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان وجود میں آیا، وہ اتحاد، انصاف اور مساوات پر یقین رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا ۔بانی  پاکستان کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس