Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: ایم ڈبلیو ایم کا دھرنے جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے علاقے پاراچنار میں انسانی بحران اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر راجا ناصرعباس نے کہا ہے کہ پورے ملک میں احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ دھرنے جاری رہیں گے یہ دھرنے پرامن ہيں اور ہمارے لئے عبادت کی حیثيت رکھتے ہيں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ظلم کہيں بھی ہو اس کے خلاف آواز بلند کرنا فرض ہے۔ سینیٹر راجا ناصرعباس نے پورے ملک میں دھرنے کے شرکا سے کہا ہے کہ سڑک کی ایک سائیڈ کھلا رکھیں اور دونوں سائيڈ کو بند نہ کریں تاکہ عام لوگوں کی آمد رفت میں خلل واقع نہ ہو انہوں نے قوم سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالموں کا حوصلہ ٹوٹ رہا ہے کیونکہ مظلوم اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں نے پارا چنار کا پچھلے ڈھائی مہینے سے زائد عرصے سے محاصرہ کر رکھا ہے جہاں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہيں کہ خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث سو سے زائد بچے دم توڑ چکے ہيں۔

ٹیگس