پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 19 دہشتگرد ہلاک 3 اہلکار جاں بحق
Jan ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز کے دوران 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے بازئی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں جھڑپ کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔