سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں: شہباز شریف
Jan ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، ملک میں معاشی طور پر استحکام آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی کی روشنیاں ختم ہو گئی تھیں، یہاں اب روشنیاں دوبارہ آ گئی ہیں، کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہر چیز اچھی ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔