Jan ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہرلکی مروت کے علاقے کبل خیل میں دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغوا کیا ہے۔ اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ٹیگس