Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر کو ریلیف دے دیا

پاکستان کےالیکشن کمیشن نے اپنا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو سندھ سے 2021ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

ٹیگس