پاکستان: محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اسنوکر اسٹار محمد آصف نے ایک بار پر ورلڈ چیمپئن شپ کو اپنے نام کر لیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں قومی اسٹار کا درجہ رکھنے والے محمد آصف اسنوکر کی ورلڈ چیمپیئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی اس عالمی چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور فائنل تک اپنے کامیاب سفر کا سلسلہ جاری رکھا۔
فائنل میں انہوں نے کوئی فریم ڈراپ کئے بغیر میزبان ملک سری لنکا کےکھلاڑی طلحہ عشرت کو پانچ صفر سے شکست دی۔ محمد آصف قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو پانچ تین سے شکست دے کر تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے تھے۔
اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو چار ایک سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔ محمد آصف نے اس سے قبل دوہزار بارہ اور دوہزار انیس میں بھی ورلڈ اسنوکر فائنل جیتا تھا۔ اس کامیابی پر انہیں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے مبارکباد پیش کی ہے۔