جعفر ایکسپریس, سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442263-جعفر_ایکسپریس_سکیورٹی_فورسز_نے_کلیئرنس_آپریشن_کیا_شروع
کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
(last modified 2025-03-11T11:51:56+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • جعفر ایکسپریس, سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا شروع

کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بولان پاس، ڈھاڈرکے مقام پر دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو ٹنل میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا ہے، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کویرغمال بنا رکھا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے جبکہ دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔