دہشتگردی کا سر کچلنے کا پاکستان کا عزم؛ شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر دہشت گردی کے عفریت کا سرکچلنے کے عزم کا اعلان کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی اور صوبائی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اس درمیان سترہ روز بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس چار سو مسافروں کو لے کر دوبارہ پشاور کے لئے روانہ ہوئي اس سے پہلے مسافروں کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئي واضح رہے کہ گیارہ مارچ کودہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ہائي جیک کرلیا تھا۔